29 جنوری 2021ء

یو ایس ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ برائے پاکستان افئیرزکی چیئرمین پی ٹی اے سے ملاقات

اسلام آباد (29 جنوری، 2021):یو ایس ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری آف ا سٹیٹ برائے پاکستان افیئرزلیزلی سی وگویری نے آج چیئرمین پی ٹی اے، میجر جنرل(ر) عامر عظیم باجوہ سے پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز، اسلام آباد میں ملاقات کی۔
 ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ٹیلی کام اور آئی سی ٹی شعبوں میں موجود مواقع، پالیسی اور ریگولیٹری اقدامات، پی ٹی اے کے لئے تربیت اور سکل ڈویلپمنٹ سے متعلق معاونت، انٹرنیٹ گورننس اور نقصان دہ آن لائن مواد کے حوالے سے درپیش چیلنجز شامل تھے۔
 اس موقع پر مشترکہ فوائد کے لئے باہمی تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیاگیا۔
 
 
خرم علی مہران 
ڈاےئریکٹر تعلقات عامہ