11 مارچ 2022ء

پی ٹی اے کی طرف سے شجرکاری مہم کا آغاز

(اسلام آباد: 11 مارچ 2022):وزیراعظم پاکستان کے وژن ”کلین اینڈ گرین پاکستان “ کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کی طرف سے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کے اطراف میں شجر کاری مہم کاآغاز کیاگیا۔
 
چیئرمین پی ٹی اے، میجر جنرل (ریٹائرڈ)عامر عظیم باجوہ نے اتھارٹی ممبران ، ممبر فنانس محمد نوید اور ممبر (کمپلائنس اینڈ انفورسمنٹ) ڈاکٹر خاور صدیق کھوکھرکے ہمراہ،پودا لگا کر ماحول دوست مہم کا افتتاح کیا۔ 
 
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین نے کہا کہ درخت لگانا وقت کا اہم تقاضا ہے ۔ انہوں نے پی ٹی اے کے عملے و افسران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے قرب و جوار میں درخت لگاتے ہوئے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں کیونکہ اس سے ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی ۔
 
 
خرم علی مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ