04 جولائی 2023ء

ٹیلی نار کے وفد کا پی ٹی اے کا دورہ

اسلام آباد (04 جولائی، 2023): ٹیلی نار کے ایک وفد نے سینئر وائس پریزیڈنٹ اینڈ سپیکٹرم کے ہیڈ، ایرلینڈ فینیبسٹ کی سر براہی میں آج پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ وفد میں سینئر وی پی سپیکٹرم، ڈاکٹر میگناپیٹرسن؛ چیف کارپوریٹ افیئرز آفیسر، کمال احمد اور شان الحق، وی پی، آر اے اینڈ پبلک پالیسی شامل تھے۔
وفد نے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان سے ملاقات کی۔ دونوں فریقین نے ٹیلی نار کے پاکستان میں رابطوں کے فروغ اور ملک کی ڈیجیٹل تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے تعاون کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا اور ڈیجیٹل ایکوسسٹم کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
 
ملاحت عبید 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ