08  اگست 2023ء

پی ٹی اے کا اقدام:شجر کاری مہم کا آغاز

اسلام آباد (08 اگست 2023): پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اسلام آباد میں پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز کے اطراف میں شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔
چیئرمین پی ٹی اے، میجر جنرل (ریٹائرڈ) حفیظ الرحمان نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔ ممبر فنانس محمد نوید، ممبر کمپلائنس اینڈ انفورسمنٹ، ڈاکٹر خاور صدیق کھوکھر اور پی ٹی اے کے سینئر افسران نے بھی پودے لگا کر اس مہم میں حصہ لیا۔
چیئرمین پی ٹی اے نے درخت لگانے کی مہم کا دائرہ کار اپنے گردونواح تک بڑھانے میں پی ٹی اے کے عملے و افسران کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا اس اجتماعی کاوش کا مقصد نہ صرف ہمارے ماحول کی ہریالی میں اضافہ کرنا ہے بلکہ خوشگوار ماحول کے قیام میں بھی اپنا کردار ادا کرنا ہے۔
 
 
ملاحت عبید 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ