30 نومبر 2023ء

سموں کے غیر قانونی اجراء کی روک تھام کے لئے پی ٹی اے کے اقدامات

اسلام آباد (30 نومبر 2023): پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) زونل آفس لاہور نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل کے ساتھ مل کر قصور میں ایک موبائل فون کمپنی کے سیلز چینل پر کامیاب چھاپہ مارا۔چھاپے کے دوران سیلز چینل کو سموں کی غیر قانونی ایکٹیویشن اور افراد کو پری ایکٹیویٹڈسمز کی فروخت میں ملوث پایا گیا۔
چھاپے کے دوران ایف آئی اے کی ٹیم نے 53 فعال سمیں قبضے میں لے لیں اور ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ مزید برآں، غیر قانونی سم کی فراہمی میں ملوث نیٹ ورک کا بھی پتہ چلا۔ اس سے قبل پی ٹی اے نے سیلز چینل کی جانب سے سموں کے غیر قانونی اجراء سے متعلق معلومات کی بنیاد پر ایف آئی اے کو شکایت کی تھی۔ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔اس چھاپے سے سموں کی غیر قانونی ایکٹیویشن کی روک تھام کے لیے پی ٹی اے کی جانب سے جاری کوششیں ظاہر ہو تی ہیں ۔
 
ملاحت عبید 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ