09  اگست 2023ء

پی ٹی اے کا انٹرنیٹ سروسز کی غیر قانونی فراہمی کے خلاف کارروائی

09) اگست2023ء): پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی طور پر انٹرنیٹ خدمات کی فراہمی کے خاتمے کے لیے فیڈرل انوایسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے تعاون سے والٹن روڈ لاہور میں واقع غیر قانونی طور پر انٹرنیٹ سروس کی فراہمی میں ملوث ادارے پر چھاپہ مارا۔
آپریشن کے دوران، ایک آپریشنل انٹرنیٹ سیٹ اپ قبضے میں لے لیا گیا جسے مطلوبہ اجازت کے بغیر چلایا جا رہا تھا اس موقع پر تین افراد کو گرفتار کیا گیا،جبکہ 1 سرور، 1 راؤٹر اور 30 آپٹیکل نیٹ ورک ٹرمینلز (او این ٹی) قبضے میں لے لئے گئے ۔ احاطے کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ ایف آئی اے کی جانب سے قانون کے مطابق اس معاملے پر مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یہ اقدام غیر قانونی انٹرنیٹ خدمات فراہم کنندگان کے خلاف پی ٹی اے کے عزم، مسلسل نگرانی اور غیر قانونی انٹرنیٹ خدمات کے حوالے سے جاری مسلسل کاوشوں کو ظاہر کرتا ہے یہ اقدامات ٹیکس چوری اور محصولات کی غلط رپورٹنگ کی روک تھام کے ساتھ ساتھ قومی خزانے کو ہونے والے نقصان میں بھی کمی کا باعث بنتے ہیں ۔
پی ٹی اے کی جانب سے عوام کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ سروسز میں اچانک تعطل سے بچنے کے لئے صرف پی ٹی اے سے لائسنس یافتہ آپریٹرز کے ذریعے ٹیلی کمیونیکیشن سروسز کا حصول ممکن بنائیں ۔ لائسنس یافتہ آپریٹرز کی فہرست https://pta.gov.pk/en/industry-support/home/list-of-operators پر دستیاب ہے۔