18 اکتوبر 2021ء

پی ٹی اے نے جاز کے لائسنس کی تجدید کردی

اسلام آباد (18اکتوبر 2021):پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سال 2019 سے تجدید کے لیے واجب جاز کے لائسنس کی تجدید کرد ی ہے۔ یہ تجدید اسلام آباد ہائیکورٹ سے مقدمہ خارج ہونے کے بعد کی گئی ہے ۔تجدید شدہ لائسنس میں کوریج اور سروس کے معیار کے قواعد و ضوابط میں پاکستان میں حالیہ سپیکٹرم نیلامی کے مطابق اضافہ کیا گیا ہے۔ لائسنس پر دستخط آج پی ٹی اے ہیڈکوارٹرز میں کئے گئے۔
لائسنس کی تجدید 449.2 ملین امریکی ڈالر کے عوض پر کی گئی ہے جس میں جاز پہلے ہی لائسنس تجدید کی فیس بشمول قابل اطلاق مارک اپ کی مد میں 333.64 ملین امریکی ڈالر ادا کر چکا ہے۔
 
 
خرم مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ