24 جنوری 2023ء

لائسنس کی تجدیدی فیس کی مد میں پی ٹی اے کو جاز سے چوبیس ارب چوبیس کروڑ روپے وصول

اسلام آباد (24 جنوری، 2023): پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے لائسنس کی تجدید ی فیس کی مد میں پاکستان موبائل کمیونیکیشنز لمیٹڈ (جاز) سے چوبیس ارب چوبیس کروڑ یعنی 24.24 بلین (105.80 ملین امریکی ڈالر کے مساوی) رقم وصول کر لی ہے۔
 
واضح رہے کہ یہ رقم فیڈرل کنسولیڈیٹڈ فنڈ (ایف سی ایف) میں جمع کرائی جا رہی ہے۔ پی ٹی اے کی جانب سے رواں مالی سال یعنی 2022-23کے دوران ایف سی ایف میں جمع کرائی جانے والی کل رقم اس رقم کے ساتھ مجموعی طور پرچھپن ارب ستاون کروڑ یعنی 56.57 بلین (امریکی ڈالر 253.78 ملین کے مساوی) ہو جائے گی۔ 
 
ملاحت عبید 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ