14 فروری 2023ء

پی ٹی اے کا پاکستان میں سائبر سیکیورٹی کے استحکام کے لئے این ٹی سوک کا آغاز

اسلام آباد (14 فروری، 2023): پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)نے نیشنل ٹیلی کام سیکیورٹی آپریشن سینٹر (این ٹی سوک) کا آغاز کر دیا ہے جو ٹیلی کام کے شعبے میں سائبر سیکیورٹی سے متعلقہ امور کی مینجمنٹ کے حوالے سے ایک مرکزی پلیٹ فارم ہے۔
این ٹی سوک کا قیام پاکستان کی قومی سائبرسیکیورٹی پالیسی 2021 اور الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے ایکٹ (پی ای سی اے 2016) کے تحت عمل میں لایا گیا ہے تاکہ پاکستان کے اہم ٹیلی کام ڈیٹا وانفراسٹرکچر کو سائبر حملوں سے تحفظ فراہم کیا جا سکے ۔
 این ٹی سوک سائبر سیکیورٹی پالیسی کے اجراء کے بعد پاکستان میں پہلا سیکٹرل سیکیورٹی آپریشن سینٹر ہے۔ جو تین اہم بنیادی عناصر پر مشتمل ہے: سیکیورٹی انڈینسڈ اینڈ ایونٹ مینجمنٹ (ایس آئی ای ایم )، تھریٹ انٹیلی جنس، اور سیکیورٹی آرکیسٹریشن اور آٹومیٹڈ ریسپانس (ایس او اے آر) جو مقامی سطح پر ملک کی سائبر سیکیورٹی کی درجہ بندی میں بہتری لانے کے لئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ۔
این ٹی سوک کا انضمام ٹیلی کام آپریٹروں کے ایس او سی اور قومی کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (سی ای آر ٹی) کے ساتھ ہوگا جس کے تحت واقعے کے ردعمل کو فوری طور پر مئوثر انداز میں یقینی بنایا جائے گا۔ چھ ٹیلی کام آپریٹروں کو این ٹی سوک کے ساتھ ضم کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر کو بھی اس کے ساتھ رفتہ رفتہ منسلک کر دیا جائے گا۔ اس منصوبے کے تحت سائبرتحفظ کے بڑھتے ہوئے خطرات کا مقابلہ کر نے اور فراہم کردہ سلوشن میں مسلسل اضافے جیسے اقدام شامل ہیں ۔
 پی ٹی اے کی اس کاوش میں مقامی اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے بھرپور تعاون قابل ستائش ہے۔ 
 
 
ملاحت عبید 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ