12 دسمبر 2023ء

پی ٹی اے کی پاکستان ٹیلی کام سیکٹر کے لیے سائبر سیکیورٹی اسٹریٹیجی شائع موثر اور مضبوط ڈیجیٹل ماحول کے لیے پانچ سالہ منصوبہ

اسلام آباد (12 دسمبر 2023): پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستان ٹیلی کام سیکٹر کے لیے اپنی سائبر سیکیورٹی اسٹریٹیجی شائع کر دی ہے۔ یہ ایک جامع منصوبہ ہے جو 2023 سے 2028 تک کے لیے جاری کیاگیا ہے۔ یہ اسٹریٹیجی نیشنل سائبر سیکورٹی پالیسی - 2021کے نفاذ کے سلسلے میں ایک اہم قدم ہے، اور ملک میں تیزی سے ترقی کرتے ہوئے ٹیلی کام سیکٹر میں ڈیجیٹل سیکورٹی کو مضبوط کرنے کی طرف ایک اہم پیش رفت ہے۔
یہ اسٹریٹیجی چھ بنیادی ستونوں پر بنائی گئی ہے، جن میں سے ہر ایک سائبر سیکورٹی کے مخصوص پہلو کی نشاندہی کرتاہے، جیسے کہ قانونی فریم ورک، موثر سائبرماحول ، فعال نگرانی اور واقعات کا ردعمل، کیپیسیٹی بلڈنگ، تعاون، اور عوامی بیداری۔ مجموعی طور پر، یہ سب ایک جامع نقطہ نظر کی نمائندگی ہیں، جو پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر میں ایک موثر اور محفوظ ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو یقینی بناتے ہیں۔
یہ اسٹریٹیجی پبلک اورپرائیویٹ شعبوں، ریگولیٹری اداروں، ٹیلی کام آپریٹرز، پرائیویٹ سیکورٹی فرموں، تعلیمی اداروں، اور سول سوسائٹی کے درمیان فعال تعاون کو فروغ دینے کے لیے ملٹی سٹیک ہولڈرکے نقطہ نظر پر زور ڈالتی ہے۔ اس جامع حکمت عملی کا مقصد سائبر خطرات کے خلاف ایک متحد اور جامع پروگرام بنانا ہے۔
پی ٹی اے اگلے پانچ سالوں میں پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر کی سائبر سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لیے پر عزم ہے۔ یہ اسٹریٹیجی نہ صرف سائبر سیکیورٹی کو مضبوط کرنے میں بلکہ ایک ڈیجیٹل اور محفوظ پاکستان کی جانب ایک پیش رفت ہے۔ اسٹریٹیجی پی ٹی اے ویب سائٹ پر دستیاب ہے:
۔https://pta.gov.pk/en/media-center/single-media/cyber-security-strategy-for-telecom-sector-2023-2028-121223:

ملاحت عبید 
 ڈائریکٹر تعلقات عامہ