25 اکتوبر 2023ء

پی ٹی اے کالیہ میں غیر قانونی انٹرنیٹ سروس فراہم کنندہ کے خلاف کامیاب چھاپہ

اسلام آباد (25 اکتوبر، 2023): پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)زونل دفتر ملتان نے غیر قانونی انٹرنیٹ سروسز کے خاتمے کے حوالے سے جاری اپنی مسلسل کاوشوں کے تسلسل میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ساتھ مل کر لیہ میں ایک کامیاب چھاپہ مارا۔
چھاپے کے دوران فعال انٹر نیٹ سیٹ اپ متعلقہ آلات قبضے میں لے لیے گئے او ر دو افراد کو موقع پر ایف آ ئی اے نے گرفتار کر لیا۔اس حوالے سے قانون کے مطابق مزید تفتیش و تحقیقات ابھی جاری ہیں۔ 
غیر قانونی آئی ایس پیز کے خلاف کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی مسلسل نگرانی، عزم اور غیر قانونی انٹرنیٹ سروسز کی روک تھام کے حوالے سے جاری مسلسل کوششوں کی وجہ سے ممکن ہوئے، اسی طرح ٹیکس چوری اور ریونیو کی غلط رپورٹنگ کے حوالے سے قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصان میں بھی کمی دیکھنے میں آئے گی۔
عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ صرف پی ٹی اے کے لائسنس یافتہ آپریٹرز سے ٹیلی کام خدمات حاصل کریں تاکہ سروس میں اچانک تعطل سے بچا جا سکے۔ لائسنس یافتہ آپریٹرز کی فہرست یہاں دستیاب ہے: https://pta.gov.pk/en/industry-support/home/list-of-operators
 
ملاحت عبید 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ