23 جون 2023ء

غیر قانونی طور پر انٹرنیٹ سروس فراہم کنندہ کے خلاف پی ٹی اے کا کامیاب چھاپہ

اسلام آباد (23 جون، 2023): پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ساتھ مل کر تحصیل / شہر گمبٹ ڈسٹرکٹ خیر پور میرز میں غیرقانونی انٹرنیٹ سروس فراہم کنندہ (آئی ایس پی)کے خلاف کامیاب چھا پہ مارا ۔ 
چھاپے کے دوران آپریشنل انٹرنیٹ انفراسٹرکچر اور اس سے منسلک ڈیوائسز کو قبضے میں لے لیا گیا۔ علاوہ ازیں ایف آئی اے کی جانب سے موقع پر ہی ایک شخص کو تفتیش کے لئے گرفتار کر لیا گیا ۔
حالیہ کاوش غیر قانونی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں کے خلاف پی ٹی اے کے عزم، مسلسل نگرانی اور غیر قانونی طور پر انٹرنیٹ سروسز کی روک تھام کے لیے جاری مسلسل کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ یہ اقدامات ٹیکس چوری اور ریونیو کی غلط رپورٹنگ کی روک تھام کے لئے اہم ہونے کے ساتھ ساتھ قومی خزانے کو بھی نقصان سے محفوظ رکھتے ہیں۔
پی ٹی اے کی عوام الناس سے درخواست کہ صرف پی ٹی اے کے لائسنس یافتہ آپریٹروں سے ٹیلی کام خدمات کا حصول ممکن بنائیں تاکہ اچانک سروس معطل ہو جانے کی زحمت سے سے بچا جا سکے۔ لائسنس یافتہ آپریٹروں کی فہرست ذیل لنک پر موجود ہے: https://pta.gov.pk/en/industry-support/home/list-of-operators
 
ملاحت عبید 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ