15 دسمبر 2023ء

سموں کے غیر قانونی اجراء کے خلاف پی ٹی اے کا کامیاب چھاپہ

اسلام آباد (15 دسمبر2023): پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) زونل آفس لاہور نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل کے ساتھ مل کر لاہور میں ایک موبائل فون کمپنی کے فرنچائز پر کامیاب چھاپہ مارا۔یہ فرنچائز سموں کے غیر قانونی اجراء میں ملوث پائی گئی۔ 
چھاپے کے دوران 13 بی وی ایس ڈیوائسز اور01 لیپ ٹاپ قبضے میں لیے گئے جبکہ ایف آئی اے کی ٹیم نے ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ اس سے قبل پی ٹی اے نے سیلز چینل ُپرسموں کے غیر قانونی اجراء سے متعلق معلومات کی بنیاد پر ایف آئی اے کو شکایت کی تھی۔
اس چھاپے سے سموں کے غیر قانونی اجراء کی روک تھام کے لیے پی ٹی اے کی جانب سے جاری کوششیں ظاہر ہو تی ہیں۔
 

ملاحت عبید 
 ڈائریکٹر تعلقات عامہ