12 اکتوبر 2023ء

پی ٹی اے کا سموں کے غیر قانونی اجراء کے خلاف اقدام

اسلام آباد (12اکتوبر 2023)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے زونل آفس لاہور نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل کے ساتھ مل کر سیالکوٹ میں واقع ایک موبائل فون کمپنی کی فرنچائز پر کامیاب چھاپہ مارا۔ یہ فرنچائز سموں کے غیر قانونی اجرا میں ملوث پائی گئی۔
چھاپے کے دوران 09 بی وی ایس ڈیوائسز اور 33 سمیں بطور ثبوت قبضے میں لے لی گئیں جبکہ ایف آئی اے کی ٹیم نے موقع پر ہی دو افراد گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے کی. جانب سے معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ پی ٹی اے نے اس سے قبل سیل چینلز کی جانب سے سموں کے غیر قانونی اجراء سے متعلق معلومات کی بنیاد پر ایف آئی اے کو شکایات کا اندراج کرایا تھا۔
 
واضح رہے کہ یہ چھاپے ملٹی فنگر بائیو میٹرک ویری فکیشن سسٹم (ایم بی وی ایس) کے ضمن میں جاری پی ٹی اے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔ یہ اقدامات سموں کے غیر قانونی اجراء کے خاتمے کے لییاتھارٹی کی دلجمی اور مخلصانہ عزائم ظاہرکرتے ہیں۔
 
 
 
ملاحت رب 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ