07  ستمبر 2023ء

پی ٹی اے اور سی اے پی کا باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (7 ستمبر 2023): کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (سی اے پی) کے وفد نے آج پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ وفد نے پی ٹی اے کے چیئرمین میجر جنرل (ریٹائرڈ) حفیظ الرحمان سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کا بنیادی مقصد پاکستان میں کیبل سروسز کے ذریعے انٹرنیٹ کی فراہمی کے حوالے سے ریگولیٹری معاملات و تحفظات کا جائزہ لینا تھا۔
 
چیئرمین پی ٹی اے نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کے مسائل سنے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پی ٹی اے ڈیجیٹل مارکیٹ کے مسلسل بدلتے اتار چڑھاؤ اور تکنیکی ترقی کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انٹرنیٹ خدمات کی فراہمی سے متعلقہ مسائل کے حل کے لئے اسٹیک ہولڈرز کے مشاورتی عمل کے ذریعے موجودہ سی وی اے ایس (CVAS) لائسنسنگ نظام کا فعال طور پر جائزہ لے رہا ہے۔
 
واضح رہے کہ پی ٹی اے قانونی پیرامیٹرز کے اندر کیبل کے شعبے کو معاونت اور سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔