01 جنوری 2015ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز عمان ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹری اتھارٹی کے وفد کا پی ٹی اے کا دورہ

 

اسلام آباد 1جنوری 2015 (پ۔ر) ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹری اتھارٹی )ٹی آر اے)عمان کے ایک وفد نے 29دسمبر سے 31دسمبر 2014کے دوران پاکستان کادورہ کیا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) کے چےئرمین ، ایگزیکٹو ڈاےئریکٹر فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ (ایف اے بی) اور اتھارٹی کے ممبران نے ان کا خیر مقدم کیا ۔ چےئرمین پی ٹی اے نے وفد کو ٹیلی کام پالیسیوں کے مؤ ثر نفاذ سے متعلق آگاہ کیا جس کے نتیجے میں ملک بھر میں براڈبینڈ اور کم قیمت ٹیلی کام خدمات کا پھیلاؤممکن ہوا۔ 

اس موقع پر ٹی آر اے عمان اور پی ٹی اے /ایف اے بی کے مابین پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرزاسلام آباد میں کئی اجلاس منعقد ہوئے ۔ وفد کو ڈی جی (لائسنسنگ ) پی ٹی اے اور ایگزیکٹو ڈاےئریکٹرایف اے بی نے ٹیلی کام کی مختلف خدمات، لائسنسنگ، سپیکٹرم منیجمنٹ کی نگرانی اور اصلاح سے متعلق بریفنگ دی جبکہ آپریٹروں کے ٹیکنیکل نمائندوں نے بھی اس حوالے سے اپنا نکتہء نظر بیان کیا۔

اس موقع پرٹی آر اے عمان کی جانب سے مشترکہ ٹیکنیکل معاہدے پر بھی دونوں انتظامیہ کی جانب سے جائزہ لیا گیااور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک میں متعلقہ آپریٹر اپنے نیٹ ورک کو بہتر بنانے اور ٹیکنیکل معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لئے سروے کی تفصیلات کا تبادلہ کریں گے۔ 

 

خرم مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ