24 فروری 2023ء

ریجنل ڈائریکٹر برائے ایشیا پیسفک ریجن آئی ٹی یو کا پی ٹی اے کا دورہ

(اسلام آباد: 24 فروری، 2023): انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو) کی ایشیا اور پیسیفک ریجن کی ریجنل ڈائریکٹر اتسوکو اوکودا نے آج اسلام آباد میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ممبر (فنانس) پی ٹی اے،محمد نوید نے آئی ٹی یو کی ریجنل ڈائریکٹر کو ٹیلی کام کے شعبے میں پی ٹی اے کی جانب سے کی گئی پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کیا اور ادارے کی اہم کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ دونوں فریقین کی جانب سے استعداد کار میں اضافے، تکنیکی معاونت اور معلومات کے تبادلے میں تعاون کے ممکنہ شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
 اتسوکو اوکودانے پاکستان میں ٹیلی کام/آئی سی ٹی کی ترقی میں پی ٹی اے کی فعال شراکت کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان کے ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر میں اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔
 
 ملاحت عبید 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ