21 جولائی 2020ء

سرگودھا میں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پر چھاپہ

)اسلام آباد:21جولائی (2020اسلام آباد:گرے ٹیلی فونی ٹریفک کی روک تھام کے حوالے سے جاری کوششوں کے سلسلے میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ساتھ ملکر سرگودھا میں ایک کامیاب چھاپہ مارا۔
یہ چھاپہ چک نمبر 25 شمالی سرگودھا میں مارا گیا جس میں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج، 6بی وی ایس ڈیوائسز،3 لیپ ٹاپس اور ایک انٹر نیٹ ڈیوائس سمیت دیگر غیر قانونی آلات قبضے میں لے لئے گئے۔ موقع پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ 
غیر قانونی ٹیلی فون ٹریفک کی روک تھام کے لئے یہ کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی لگاتار مانیٹرنگ، عزم اور مسلسل کوششوں اور ایف آئی اے کے تعاون کی بدولت ہی ممکن ہو سکے۔
 
 
 
 
خرم مہران ڈائریکٹر تعلقات عامہ