13 جنوری 2015ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز حافظ آباد میں پانچ غیر قانونی گیٹ وے ایکسچنجز پکڑے گئے

اسلام آباد 13 جنوری 2015 (پ۔ر)پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی ٹیلی کام ٹریفک کے خلاف جاری مہم کے دوران پانچ غیر قانونی گیٹ و ے پکڑ لیے۔ پی ٹی اے اور فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مشترکہ کارروائی کے دوران حافظ آباد کے دو مختلف مقامات پر چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں ٹیلی کام ٹریفک میں ملوث غیر قانونی گیٹ ویز قبضے میں لے لئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے اور ایف آئی اے کی ٹیم نے پہلا چھاپہ اقبال ٹاوٗن پر مارا ۔ چھاپے کے دوران 16 x 2 پورٹس پر مشتمل غیر قانونی ا یکسچنج قبضے میں لے لی گئی۔ 
دوسرا چھاپہ فوارہ چوک پر مارا گیا۔ چھاپے کے دوران 32 x 3 پورٹس پر مشتمل غیر قانونی ا یکسچنج قبضے میں لے لی گئی 
گرے ٹریفک کے خلاف کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی مسلسل مانیٹرنگ، عزم اور انتھک کوششوں سے ممکن ہوسکے ہیں تاکہ غیر قانونی ٹیلی کام کے کاروبار کی لعنت کو ختم کیا جاسکے اور قومی خزانے کو نقصان سے بچایا جاسکے۔


خرم مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ