23 جون 2021ء

وفاقی سیکرٹری برائے آئی ٹی اینڈٹیلی کمیونیکیشن کا پی ٹی اے کا دورہ

اسلام آباد (23 جون، 2021):نئے مقرر کردہ وفاقی سیکریٹری آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے آج پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ چیئرمین پی ٹی اے (ر)میجر جنرل عامر عظیم باجوہ، ممبر فنانس پی ٹی اے محمد نوید اور ممبر کمپلائنس اینڈ انفورسمنٹ پی ٹی اے، ڈاکٹر خاور صدیق کھوکھر نے سیکرٹری کو خوش آمدید کہا۔
وفاقی سیکرٹری برائے آئی ٹی اینڈ ٹی کو پی ٹی اے کی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی خاص طور پرلائسنوں کی تجدید اور آئندہ سپیکٹرم نیلامی کے بارے میں بتایا گیا ۔ بریفنگ کے دوران "ڈیجیٹل پاکستان "کی طرف پیشرفت کو تیز کرنے کے مستقبل کے منصوبوں اور اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر سہیل نے پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر کی ترقی کیلئے پی ٹی اے کی کارکردگی کو سراہا۔

 

 خرم علی مہران
 ڈائریکٹر (تعلقات عامہ )