17 مارچ 2023ء

36 ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے وفدکا پی ٹی اے کا دورہ

 اسلام آباد (17 مارچ 2023): نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (این آئی ایم) پشاور کے زیر اہتمام 36ویں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے افسران اور فیکلٹی ممبران پر مشتمل وفد نے اسلام آباد میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔
 
 ممبر فنانس پی ٹی اے محمد نوید اور دیگر سینئر افسران نے وفد کا استقبال کیا۔ اس موقع پر وفد کو ٹیلی کام شعبے میں سائبر سیکیورٹی، صارفین کے مسائل کے حل اور پی ٹی اے کے اقدامات اور کارکردگی سے متعلق جامع پریزنٹیشن دی گئی، علاوہ ازیں پی ٹی اے کے ڈیوائس آئیڈینٹی فکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس) کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا جو اس بات کو یقینی بنانے کے لیے عمل میں لایا گیا ہے کہ پاکستانی ٹیلی کام نیٹ ورکس پر کوئی جعلی یا غیر قانونی ڈیوائس کام نہ کرے ۔
 
 
ملاحت عبید 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ