18 دسمبر 2023ء

دعوت اسلامی کے وفد کا پی ٹی اے کا دورہ

(اسلام آباد 18 دسمبر 2023) دعوت اسلامی کے رہنماؤں نے پی ٹی اے کے چیئرمین، میجر جنرل (ریٹائرڈ) حفیظ الرحمان سے ملاقات کی، جس میں غیر قانونی آن لائن مواد میں اضافے کی صورت حال اور ازالے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دعوت اسلامی نے اس موقع پر عوامی آگاہی کے سلسلے میں جاری اپنی کاوشوں پر روشنی ڈالی، جبکہ پی ٹی اے نے مہمانوں کو متعلقہ موضوع پر درپیش چیلنجز اور پی ٹی اے کی جانب سے کیے گئے مختلف اقدامات سے متعلق آگاہ کیا۔
 
 دونوں اداروں کی جانب سے عوامی بیداری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس مسئلے کے ازالے کے مؤثر طریقہ کار کے ضمن میں طویل المدتی معاونت پر اتفاق رائے کیا گیا۔
 
ملاحت عبید 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ