16 دسمبر 2020ء

سپیکٹرم کی نیلامی کے لئے کنسلٹنٹ کے انتخاب کا مرحلہ مکمل

(اسلام آباد۔ 16دسمبر 2020)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن (ایم او آئی ٹی اینڈ ٹی) کی ہدایات کے مطابق 1800 میگا ہرٹز اور 2100 میگا ہرٹز بینڈوں کے اسپیکٹرم کی نیلامی کے لئے بین الاقوامی کنسلٹنٹ کے انتخاب کے عمل کو مکمل کرلیا ہے۔
کنسلٹنٹ / کنسلٹنسی فرم کی خدمات کے حصول کے لئے اشتہار30 ستمبر 2020 کو قومی اور بین الاقوامی اخبارات میں شائع ہوا تھا جبکہ پی ٹی اے اور پی پی آر اے ویب سائٹ پر بھی یہ اشتہارشائع ہوا ۔ پی ٹی اے کو آخری تاریخ یعنی 17 نومبر، 2020تک کنسلٹنٹس / کنسلٹنسی فرموں سے 12 بولیاں موصول ہوئیں۔
مالی بولیوں کے تفصیلی جائزے کے بعد ، تکنیکی طور پر کامیاب پانچ بولی دہندگان کی موجودگی میں فر نٹےئر اکنامکس لمیٹڈ کو کامیاب قرار دیا گیا۔ تین بولی دہندگان اس موقع پر موجود تھے جبکہ دو نے ویڈیو لنک کے ذریعے اس عمل میں شرکت کی۔
پی ٹی اے نے تجاویز کے جائزے اور کنسلٹنٹ کے انتخاب کے مرحلے کو پی پی آر اے کے قواعد کے مطابق مکمل کیا۔ مزید رسمی کارروائی کی تکمیل کے بعد کنسلٹنٹ کی جانب سے معاہدہ پر باقاعدہ دستخط ہوں گے ۔ 
کنسلٹنٹ کی خدمات کے حصول کے حوالے سے تفصیلی جائزہ رپورٹ پی پی آر اے کی ویب سائٹwww.ppra.org.pkپر بھی دستیاب ہے۔
 
 
 
خرم مہران 
ڈائیریکٹر تعلقات عامہ