11  اگست 2023ء

پی ٹی ایم ایل کے او این آئی سی کی وضاحت

 اسلام آباد (11 اگست 2023): پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستان میں ایک نئے آپریٹر اور اس کی نئی سروس ''اونک (ONIC)'' کے حوالے سے عوام اور سوشل میڈیا میں پائی جانے والی حالیہ غلط فہمیوں کی وضاحت کی ہے کہ پاکستان میں کسی بھی نئے موبائل آپریٹر کو سیلولر لائسنس نہیں دیا گیا ہے۔
پاک ٹیلی کام موبائل لمیٹڈ (پی ٹی ایم ایل ) جو پہلے سے ہی ''یوفون'' برانڈ کا مالک ہے، مارکیٹ میں ڈیجیٹل طبقے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ایک اور نئی ڈیجیٹل پروڈکٹ ''او این آئی سی'' متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ صارفین کو روایتی خدمات کی فراہمی کے بجائے آسان ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے۔
پی ٹی اے پی ٹی ایم ایل کے ساتھ ''او این آئی سی'' کے آغاز کے ضمن میں رابطے میں ہے۔ ریگولیٹری تعمیل اور صارفین کے تحفظ کے عزم کے تحت پی ٹی اے نے پی ٹی ایم ایل کو تمام ضروری ریگولیٹری تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے کہا ہے ۔
 
 
ملاحت عبید 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ