02 دسمبر 2021ء

چیئرمین بی او آئی کا پی ٹی اے کا دورہ

اسلام آباد (2 دسمبر 2021): وزیر مملکت اور چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ (بی او آئی) محمد اظفر احسن نے سیکرٹری بی او آئی، فارینہ مظہر کے ساتھ آج پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ہیڈ کوارٹرز، اسلام آباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل عامر عظیم باجوہ (ریٹائرڈ) سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران ٹیلی کام اور اس سے متعلقہ شعبوں میں سرمایہ کاری کے نئے مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ بہتر حکومتی پالیسیوں اور ریگولیٹری نظام کی بدولت پاکستان انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز (آئی سی ٹی) کے شعبے میں سرمایہ کاری کے نئے مواقعوں کے متلاشی مقامی وغیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش مارکیٹ کی حیثیت رکھتا ہے ۔دونوں فریقین کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
 
 
خرم علی مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ