کوآرڈینیشن ڈویژن بنیادی طور پر اتھارٹی کی ہدایات ، اتھارٹی کے اجلاسوں، پی ٹی اے کو باہر سے وصول ہونے والے خطوط بشمول متعلقہ وزارتوں اور دیگر حکومتی اداروں سے ملنے والے خطوط پر اندرونی رابطہ سازی کا ذمہ دار ہے۔ اس کے علاوہ یہ ڈویژن چیئرمین سیکرٹریٹ، بین الاقوامی اداروں کے پی ٹی اے کے دوروں ، پی ٹی اے کے لیے اہداف کی تیاری اور اتھارٹی کی جانب سے مختلف ڈویژنز/ڈائریکٹوریٹس کو تفویض کردہ روزمرہ کے کاموں کی نگرانی جیسے امور کو دیکھنے کا ذمہ دار ہے۔