سی پی ٹول فری نمبر، ٹیلیفون، فیکس، ای میل، ویب میل اور ڈاک کے ذریعے اتھارٹی کو صارفین کی جانب سے وصول ہونے والی شکایات کے اندراج اور ان کے حل کا ذمہ دار ہے۔اس کے علاوہ یہ ڈائریکٹوریٹ اہم مسائل کو علیحدہ کرنے اورٹیلی کام آپریٹرز کے ذریعے ان کا حل نکالنے کے لیے صارفین کی شکایات کا تجزیہ بھی کرتا ہے۔اس ڈائریکٹوریٹ کے پیش نظر ٹیلی کام صارفین کی نبض شناسی ہے تا کہ صارفین کو زیادہ سے زیادہ مطمئن کرنے کے لیے انڈسٹری کے ساتھ معاملات پر بات چیت کی جا سکی۔سی پی ٹیلی کام ایکٹ اور پی ٹی اے قوانین میں صارفین سے متعلقہ قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب مسائل کی نشاندہی کرنے ، ان پر توجہ دلانے اور صارفین کے مفادات کو زک پہنچانے والے طریقوں کے خلاف قانون کے مطابق اقدامات کے لیے پیشگی /فعال کردار ادا کرتا ہےسی پی ٹیلی کام سیکٹر میں صارفین کے زیادہ سے زیادہ تحفظ کے لیے ریگولیٹری طریقہ کار کی نشاندہی بھی کرتا ہے۔