02 مئی 2024ء

خیرپور میں غیر قانونی سموں کے اجراء کے خلاف کامیاب چھاپہ

اسلام آباد (2 مئی 2024): پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) زونل آفس لاہور نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل کے ساتھ مل کر خیرپور ٹامے والی، ضلع بہاولپور میں غیر قانونی سموں کے اجراء پر ایک موبائل فون کمپنی کی فرنچائز پر کامیاب چھاپہ مارا۔
فرنچائز سموں کے غیر قانونی اجراء میں ملوث پائی گئی جو کہ گرے ٹریفکنگ اور دھوکہ دہی کی سرگرمیوں میں بھی استعمال ہوتی تھیں۔ چھاپے کے دوران 470 مشکوک فعال سم کارڈز، 9 بی وی ایس ڈیوائسز، ایک BISP ڈیوائس اور ایک لیپ ٹاپ میں موجود تقریباً 4000 فنگر پرنٹس, جو غیر قانونی طور پر سموں کو ایکٹیویٹ کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہے تھے، قبضے میں لے لیا گیا۔ مزید برآں، ایف آئی اے کی ٹیم نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا جس کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ ایف آئی اے اس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
پی ٹی اے نے سیلز چینل کی جانب سے سموں کے غیر قانونی اجراء سے متعلق معلومات کی بنیاد پر ایف آئی اے کو شکایت درج کرائی تھی۔ یہ چھاپہ سموں کے غیر قانونی اجراء کے خاتمے کے لیے اتھارٹی کے عزائم کو کرتا ہے۔
 
 
 ملاحت عبید 
ڈائر یکٹر تعلقا ت عامہ