26 دسمبر 2014ء

پریس ریلیز

            

 

اسلام آباد 24دسمبر 2014 (پ۔ر)وزیرمملکت برائے پارلیمانی افےئرز، شیخ آفتاب احمد اور پارلیمانی سیکرٹری برائے کیبنٹ سیکرٹریٹ راجہ محمد جاوید اخلاص نے آج پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے )ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ چےئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر سید اسماعیل شاہ، ممبر(فنانس) طارق سلطان، ممبرکمپلائنس اینڈ انفورسمنٹ عبدالصمد ، پی ٹی اے کے مختلف شعبوں کے ڈاےئریکٹر جنرلز اور اتھارٹی کے سینئر افسران اس موقع پر موجود تھے۔
اس موقع پرسینئر افسران نے پی ٹی اے کے فرائض، ریگولیٹری اقدامات اور ٹیلی کام سیکٹر کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔وزیرمملکت اور پارلیمانی سیکرٹری کو بتایا گیا کہ پی ٹی اے کی کاوشوں سے پاکستان میں ایک مضبوط ٹیلی کام انڈسٹری قا ئم ہوچکی ہے جو کہ صارفین کوبہترین ٹیلی کام ، براڈ بینڈ اوردیگر آئی سی ٹی خدمات مہیا کر رہی ہے۔ ٹیلی کام سیکٹر کو درپیش چیلنجز اور ریگولیٹر کی جانب سے ان کے حل کے لئے جاری مسلسل کاوشوں سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔ 
چےئرمین پی ٹی اے نے اپنی بریفنگ میں کہا کہ رواں سال میں نیکسٹ جنریشن موبائل نیٹ ورکس کے سپیکٹرم کی نیلامی کامیاب رہی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نیکسٹ جنریشن سروسز کے آغاز سے اب پاکستان میں سیل فون کے صارفین اپنے موبائل کے ذریعے ہائی سپیڈ ڈیٹا بھیج اور وصول کر سکتے ہیں۔
وزیرمملکت اور پارلیمانی سیکرٹری نے پی ٹی اے حکام کو ممکنہ مسائل کے حل کے لئے اپنی جانب سے ہر ممکن اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ آخر میں چےئرمین پی ٹی اے نے وزیرمملکت اور پارلیمانی سیکرٹری کو ادارے کی جانب سے اعزازی شیلڈ زپیش کیں۔ 


خرم مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ