30 مارچ 2015ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز ضلع وہا ڑی میں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پکڑے گئے

اسلام آباد 30مارچ 2015 (پ۔ر)پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی ٹیلی کام ٹریفک کے خلاف جاری مہم کے دوران غیر قانونی گیٹ و ے پکڑلیے۔ پی ٹی اے اور فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مشترکہ کارروائی کے دوران ضلع وہاڑی کے دو مختلف مقامات پر چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں ٹیلی کام ٹریفک میں ملوث غیر قانونی گیٹ ویز قبضے میں لے لئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق پہلا چھاپہ میلسی میں مارا گیا۔ چھاپے کے د وران چھ غیر قانونی ا یکسچینج بمع دیگر متعلقہ آلات قبضے میں لے لئے گئے ۔ دوسرا چھاپہ گڑھ موڑ میں مارا گیا۔ چھاپے کے دوران دو غیر قانونی ا یکسچینج بمع دیگر متعلقہ آلات قبضے میں لے لئے گئے۔ 

گرے ٹریفک کے خلاف کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی مسلسل مانیٹرنگ، عزم اور انتھک کوششوں سے ممکن ہوسکے ہیں تاکہ غیر قانونی ٹیلی کام کے کاروبار کی لعنت کو ختم کیا جاسکے اور قومی خزانے کو نقصان سے بچایا جاسکے۔
 

خرم مہران 
ڈاےئریکٹر تعلقات عامہ