کیریئرز

ملازمتیں

فل وقت کوئی آسامی میسر نہیں

پاکستان میں بگ ڈیٹا کا تعارف: (پی ٹی اے کے زیر اہتمامابتدائ قدم)

پی ٹی اے کے انتظامی تربیتی پروگرام کا مقصد نوجوان گریجویٹس کو عملی تربیت کے ذریعے علم فراہم کرنا اور مطلوبہ صلاحیتوں کے حامل مستقبل کے لیڈرز کو تیار کرنے کے ساتھ ساتھ حال اور مستقبل میں ان کے کردار کے لیے دورانِ ملازمت تربیت و ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہے۔پی ٹی اے میں انتظامی تربیتی پروگرام کے آغاز سے لے کر اب تک گریجویٹس کی ایک بڑی تعداد کو وقتا فوقتا انتظامی تربیت فراہم کی جا چکی ہے۔

چھ ماہ پر مشتمل یہ پروگرام نئے گریجویٹس کو یونیورسٹی کے ماحول سے ادارہ جاتی ماحول میں منتقل ہونے میں مدد دے گا اور اس طرح یہ پروگرام پیشہ وارانہ زندگی میں قدم رکھنے کے لیے انہیں پہلا زینہ فراہم کرے گا۔

اس میں آپ کے لیے کیا ہے؟

  • دوران ملازمت تربیت کے ذریعے پیشہ وارانہ زندگی میں تیزی سے آگے بڑھنے کے مواقع
  • سینئر منیجرز کے ساتھ براہ راست طور پر کام کرنے کے مواقع
  • سینئر منیجرز سے راہنمائی اور تربیت حاصل کرنے کے مواقع

تعلیمی قابلیت

تکنیکی/غیر تکنیکی شعبے میں کم از کم چار سالہ گریجویشن یا تکنیکی/غیرتکنیکی شعبے میں ماسٹرز ڈگری

قابلیت کا معیار

امیدوار(پی ٹی اے کے متعین کردہ طریقہ کار کے مطابق)بگ ڈیٹا سائنس کے 7 میں سے کم از کم 5 ماڈیولزکے آن لائن ٹیسٹ کو پاس کرنے کے بعد پی ٹی اے میں ایم ٹی او کی آسامی پر درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔ امیدوار نے درخواست دینے کی تاریخ سے ایک سال کے اندر اندر گریجویشن مکمل کی ہوئی ہو۔

پاکستان میں بگ ڈیٹا کا تعارف: (پی ٹی اے کے زیر اہتمامابتدائ قدم)

بگ ڈیٹا سائنس اور تجزیہ کاری عام طور پر تجزیہ کاری، کیپچر، اعداد و شمار کیترتیب، تلاش، شیئرنگ، سٹوریج، منتقلی، تصویری طور پر دکھانے اور معلومات کو صیغہ رازی میں رکھنے جیسے پہلوؤں کا احاطہ کرتی ہے۔متعدد اعداو شمار سے پتہ چلتا ہے کہ کہ بگ ڈیٹا اینالٹکس موجودہ اور آئندہ آنے والے سالوں کے دوران کیریئر کے انتہائی مطلوب ترین شعبوں میں سے ایک کے طور پر ابھر کر سامنےا ٓیا ہے۔ پی ٹی اے نے بگ ڈیٹا کو لانچ کرنے کے لیے پیشگی قدم اٹھایا ہے جس کا مقصد:

  • روشن مستقبل کے خواہشمند طلبا اور افراد کو بگ ڈیٹا اینالٹکس کے نظریے، اہمیت اور استعمال کے متعلق سمجھ بوجھ فراہم کرنا ہے۔
  • پی ٹی اے کے متعین کردہ کم از کم 7 ماڈیولز کو کامیابی سے مکمل کرنے والے گریجویٹس کو (جہاں کہیں ممکن ہو تو)اپنے انتظامی تربیتی پروگرام میں شامل کرنا۔
  • بگ ڈیٹا یونیورسٹی سے سند یافتہ ہنرمندوں، بگ ڈیٹا منیجرز اور ماہرین پر مشتمل افرادی قوت تیار کرنا جو موبائل فون آپریٹروں اور بگ ڈیٹا سلوشنز کی پیشکش کرنےو الی کمپنیوں کو بگ ڈیٹا سے متعلق ان کے منصوبوں میں معاونت فراہم کر سکیں۔

بگ ڈیٹا کے امتحان کا طریقہ

  • آن لائن رجسٹریشن کے لیےhttp://bigdatauniversity.com/  پر جائیں
  • بگ ڈیٹا ماڈیولز کے لیے اپنا اندراج کروائیں
  • ان اہم /بڑے ماڈیولز کے لیے تربیتی مواد http://bigdatauniversity.com/ سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
  • پی ٹی اے مہینے میں کم از کم دو بار اس ٹیسٹ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس سرٹیفکیٹ پروگرام میں شرکت کے خواہشمند طلبا یہ ٹیسٹ پی ٹی اے کے دفاتر(اسلام آباد ہیڈ کوارٹر، زونل دفاتر راولپنڈی، لاہور، کراچی، کوئٹہ، پشاور اور مظفر آباد)میں دے سکیں گے اور حاصل کردہ سرٹیفکیٹس پی ٹی اے کے ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کے پاس جمع کروائیں گے۔

دلچسپی رکھنے والے درخواست کنندگان کو چاہیے کہ بگ ڈیٹا ماڈیولز کے لیے اپنا اندراج کروائیں اور اپنے درخواست فارم سی وی کے ہمراہ مندرجہ ذیل پتے پر بھجوائیں۔ کسی مزید تفصیلات کے لیے براہ مہربانی اسی ای میل ایڈریس کے ذریعے رابطہ کریں۔

ای میل: careers@pta.gov.pk