02  ستمبر 2020ء

یو ٹیوب پاکستان میں مواد کو اعتدال پر رکھنے کیلئے مئوثر طریقہ کار وضع کرے

(اسلام آباد:2 ستمبر 2020) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے یوٹیوب سے ایک بار پھر کہا ہے کہ وہ فوری طور پر نا مناسب، غیر اخلاقی، فحش اور نفرت انگیز تقاریر پر مبنی مواد کو پاکستان کیلئے بلاک کرے۔ 
پلیٹ فارم کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر قانونی اور نقصان دہ آن لائن مواد کو ہٹانے کے لئے پی ٹی اے کی درخواستوں پر فوری عمل کیلئے مواد کی مانیٹرنگ اور ماڈریشن کے لئے مئوثر طریقہ کار وضع کرے۔ 
پی ٹی اے پاکستان کی ڈیجیٹل مارکیٹ میں مقامی قوانین، معاشرتی اقدار اور یو ٹیوب کے اپنے معیارات کے مطابق ترقی کیلئے، یوٹیوب کو سہولیات کی فراہمی اور تعاون کے لئے پرعزم ہے۔
 
 
 
خرم مہران
ڈائریکٹر تعلقات عامہ