01 فروری 2023ء

غیر قانونی مواد کی وجہ سے وکی پیڈیا کی سروسز ڈی گریڈڈ

(اسلام آباد: یکم فروری 2023):پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے تو ہین آمیز مواد کو بلاک نہ کرنے / نہ ہٹانے کی وجہ سے ملک میں وکی پیڈیا سروسز ڈی گریڈکر دی ہیں۔
قابل اطلاق قانون اور عدالتی حکم (احکامات ) کے تحت نوٹس جاری کرکے مذکورہ مواد کو بلاک کرنے / ہٹانے کے لیے وکی پیڈیا سے رابطہ کیا گیا تھا۔ سماعت کا موقع بھی فراہم کیا گیا تاہم پلیٹ فارم نے نہ تو توہین آمیز مواد ہٹانے کی تعمیل کی اور نہ ہی اتھارٹی کے سامنے پیش ہوا۔
 پی ٹی اے کی ہدایات پر جان بوجھ کر عدم تعمیلی کے پیش نظر وکی پیڈیا کی سروسز کو 48 گھنٹوں کے لیے ڈی گریڈ کر دیا گیا ہے اور رپورٹ کردہ مواد کو بلاک/ ہٹانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ وکی پیڈیا کی جانب سے تعمیل نہ کرنے کی صورت میں پلیٹ فارم پاکستان کے اندر بلاک کر دیا جائے گا۔
 رپورٹ کردہ غیر قانونی مواد کوبلاک کرنے /ہٹانے کے بعد ویب سائٹ پر سے پابندیاں اٹھائے جانے پر دوبارہ غور کیا جائے گا۔ پی ٹی اے ملک کے مقامی قانون اور ضوابط کے مطابق تمام پاکستانی شہریوں کے لیے محفوظ آن لائن تجربے کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
 
ملاحت عبید 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ