10 فروری 2022ء

پاکستان میں یونیسکو کی نمائندہ کا پی ٹی اے کا دورہ

اسلام آباد (10 فروری 2022):ڈائریکٹر آف آفس اور پاکستان میں یونیسکو کی نمائندہ پیٹریشیا میک فلپس نے آج چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل عامر عظیم باجوہ (ریٹائرڈ) سے پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔
 
ملاقات میں دونوں فریقین کے مابین باہمی دلچسپی کے امور با لخصوص طبقہ خواتین کے لئے آئی سی ٹی خدمات کی دستیابی اور استعمال میں صنفی تفریق کو کم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یونیسکو کی نمائندہ نے معلومات تک رسائی کے لئے یونیسکو کے کردار کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر خواتین اور معاشرے کے پسماندہ طبقات کو انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹیز) کی فراہمی کے لئے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حوالے سے طویل ا لمدتی اور بامقصد اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔ 
 
چیئرمین پی ٹی اے نے یونیسکو کے پی ٹی اے کے ساتھ فعال روابط کی تعریف کی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی.
 
 
 
خرم علی مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ