06 اپریل 2021ء

جنوبی وزیرستان میں یو فون کی ٹو جی ڈیٹا سائٹس کو تھری جی کر دیا گیا

(اسلام آباد: 6 اپریل 2021): 20 جنوری 2021 کو وزیر اعظم کے دورے کے بعد جنوبی وزیرستان میں موبائل فون آپریٹروں (سی ایم اوز) کی ڈیٹا سروسز بحال کردی گئیں۔ بعد ازاں پی ٹی اے نے جنوبی وزیرستان میں ٹیلی کام سروسز کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے کوالٹی آف سروس (کیو او ایس) سروے کیا۔ موبائل فون آپریٹروں کو سروسز کے معیار کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ ڈیٹا سائٹس کی اپ گریڈیشن کی بھی ہدایات کی گئیں۔ جاز ،جو جنوبی وزیرستان میں تھری جی ڈیٹا کی خدمات مہیا کررہا تھا نے فروری 2021 میں اپنی تمام تھری جی سائٹس کو فور جی میں اپ گریڈ کردیا۔ حال ہی میں یو فون نے بھی جنوبی وزیرستان میں اپنی ٹو جی سائٹس کو تھری جی میں اپ گریڈ کردیا۔ توقع ہے کہ ان خدمات سے مقامی طبقہ بالخصوص طلبہ بھرپور ا ستفادہ کر سکیں گے۔ پی ٹی اے علاقے میں ٹیلی کمیونیکیشن کے بنیادی ڈھانچے کو مزید فروغ دینے کے لئے موبائل آپریٹروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ علاقے کی آبادی کو بہتر آواز اور ڈیٹا خدمات فراہم کی جاسکیں۔
 
 
 
خرم علی مہران 
ڈائیریکٹر تعلقات عامہ