16  ستمبر 2015ء

مظفر گڑھ میں دو غیرقانونی گیٹ وے ایکسچینجوں پر چھاپہ

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے گرے ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے اپنی جاری کوششوں کے دوران گجرات میں  دو غیرقانونی گیٹ ویز کا سراغ لگایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ایف آئی اے ٹیم کے ہمراہ مظفر گڑھ کے دو علاقوں میں واقع گرے آپریٹرز کے خلاف کامیابی سے چھاپے مارے گئے۔ پہلے چھاپہ محلہ روشن آباد نزد کینال کالونی میں مارا گیا جبکہ دوسرا چھاپہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے نزدیک مارا گیا۔ چھاپے کے دوران گیارہ گیٹ ویز، متعدد پورٹس کے ساتھ لیپ ٹاپ، سوئچز، سمز اور دیگر آلات کو ضبط کیا گیا۔ اس دوران دو افراد کو گرفتار بھی کیا گیا جنہیں ایف آئی اے نے مزید تفتیش کے لیے اپنی حراست میں لے لیا۔

گرے آپریٹرز کے خلاف کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی جانب سے گرے ٹریفک کے خطرے کوکم کرنے کے سلسلے میں کی جانے والی نگرانی، عزم اور مسلسل کوششوں کی بدولت ممکن ہوئے اور اس طرح ملک میں موجود گرے ٹریفک آپریٹرز کی وجہ سے قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصان میں تخفیف عمل میں آئی۔