07 جنوری 2015ء

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پریس ریلیز گجرات میں دوغیر قانونی گیٹ وے ایکسچنج پکڑے گئے

اسلام آباد 7 جنوری 2015 (پ۔ر)پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی ٹیلی کام ٹریفک کے خلاف جاری مہم کے دوران دو غیر قانونی گیٹ و ے پکڑ لیے۔ پی ٹی اے اور فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مشترکہ کارروائی کے دوران گجرات کے دو مختلف مقامات پر چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں ٹیلی کام ٹریفک میں ملوث غیر قانونی گیٹ ویز قبضے میں لے لئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے اور ایف آئی اے کی ٹیم نے ، پہلا چھاپہ جلال پور میں مارا ۔ چھاپے کے دوران 32 x 2 پورٹس پر مشتمل دو غیر قانونی ایکسچنج قبضے میں لے لی گئیں۔ 

دوسرا چھاپہ ٹانڈا میں مارا گیا۔ چھاپے کے دوران وقوعہ سے ایک فرد کوگرفتار کیا گیا ۔ جو کہ مزید تحقیقات کے لئے ایف آئی اے کی تحویل میں ہے۔ 
گرے ٹریفک کے خلاف کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی مسلسل مانیٹرنگ، عزم اور انتھک کوششوں سے ممکن ہوسکے ہیں تاکہ غیر قانونی ٹیلی کام کے کاروبار کی لعنت کو ختم کیا جاسکے اور قومی خزانے کو نقصان سے بچایا جاسکے۔


خرم مہران 
ڈاےئریکٹر تعلقات عامہ