05 دسمبر 2019ء

ٹویٹر کی طرف سے پاکستانی صارفین کے اکاؤنٹس معطل کرنے کا سلسلہ جاری

(اسلام آباد:5 دسمبر 2019)حال ہی میں ٹویٹر انتظامیہ نے کسی تنبیہ اور کوئی وجہ بتائیے بغیر پاکستانی صارفین کے متعدد اکاؤنٹس معطل کر دیے. 
پی ٹی اے ٹویٹر انتظامیہ کے اس اقدام کو آزادی اظہار کے اصولوں کے خلاف سمجھتا ہے. سو شل میڈیاصارفین کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اس طرح کے معطل اکاؤنٹس content-complaint@pta.gov.pk پر رپورٹ کریں تاکہ ٹویٹر انتظامیہ کے ساتھ اس مسئلے کو اٹھا یا جا سکے.
 
 
خرم مہران
ڈائریکٹر تعلقات عامہ