16  اگست 2022ء

پی ٹی اے میں شجرکاری مہم

(اسلام آباد: 16 اگست 2022): پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کے اطراف میں شجر کاری مہم کاآغاز کیاگیا۔
چیئرمین پی ٹی اے، میجر جنرل عامر عظیم باجوہ (ریٹائرڈ) نے بہ ہمراہ ڈاکٹر خاور صدیق کھوکھر ممبر( کمپلائنس اینڈ انفورسمنٹ )اور سینئر افسران، پودا لگا کر مون سون شجر کاری مہم کا افتتاح کیا۔ 
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین نے پی ٹی اے کے عملے و افسران کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مہم میں حصہ لیتے ہوئے اس کا دائرہ کار اپنے محلوں تک بڑھائیں تاکہ ہریالی میں اضافہ کیا جا سکے۔