12 مارچ 2021ء

پی ٹی اے کی شجر کاری مہم

(اسلام آباد: 12 مارچ، 2021):پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کے نواح میں شجر کاری مہم کا اہتمام کیاگیا۔چیئرمین پی ٹی اے، میجر جنرل عامر عظیم باجوہ (ر) نے اتھارٹی ممبران محمد نوید (ممبر فنانس) اور ڈاکٹر خاور صدیق کھوکھر(ممبر کمپلائنس اینڈ انفورسمنٹ)کے ساتھ پودا لگا کر ماحول دوست مہم کا آغاز کیا۔ 
 
اس موقع پر چیئرمین پی ٹی اے نے آفیشلز اور آفیسرز کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اس مہم میں ضرور حصہ لیں اور اس کارخیر کو اپنے علاقوں تک پھیلائیں تاکہ ہریالی کو بڑھایا جا سکے ۔
 
 
 
خرم مہران
ڈائریکٹر تعلقات عامہ