01 اپریل 2021ء

پاکستان میں ٹِک ٹاک ایپ پر عائد پابندی ہٹا دی گئی

اسلام آباد (01 اپریل، 2021): پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پشاور ہائی کورٹ کے احکامات کے تحت سروس فراہم کنندگان کو ٹِک ٹاک ایپ سے پابندی اٹھانے کے لئے ہدایات جا ری کر دی ہیں ۔ 
 
تاہم، ٹک ٹاک ایپ کی انتظامیہ کو بتایا گیا کہ پی ای سی اے کی دفعات اور معزز عدالت کی ہدایات کو مد نظر رکھتے ہوئے غیر اخلاقی اور قابل اعتراض مواد تک عدم رسائی کو یقینی بنایا جائے ۔
 
پشاور ہائی کورٹ نے آج ٹِک ٹاک سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد ایپ کو کھولنے کی ہدایت کی تھی۔قبل ازیں 11 مارچ 2021 کوٹک ٹاک پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
 
 
 
 
خرم علی مہران 
ڈائیریکٹر تعلقات عامہ