31 مارچ 2022ء

بعض مقامات پر کیبل کٹنے سے ٹیلی نار کی خدمات متاثر

اسلام آباد (31 مارچ 2022): آج جنوبی ریجن میں آپٹیکل فائبر کیبل (او ایف سی) کے متعدد جگہوں سے کٹنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ جس کے نتیجے میں بعض مقامات پر ٹیلی نار کی وائس اور ڈیٹا سروسز متا ثر ہوئی ہیں۔
 خدمات کی جلد از جلد بحالی کے حوالے سے اقدامات کئے جا رہے ہیں جبکہ پی ٹی اے صورتحال کو مانیٹر کر رہا ہے۔ 
 
خرم علی مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ