14 دسمبر 2021ء

ٹیلی نار پاکستان کے لائسنس کی تجدید

اسلام آباد (14 دسمبر 2021): ٹیلی نار پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے ساتھ تجدید شدہ لائسنس پر دستخط کر دئیے۔ لائسنس پر دستخط 10 دسمبر 2021 کو پی ٹی اے ہیڈکوارٹرز میں ہوئے۔ جبکہ یہ دستخط 2019 سے تجدید کے لیے واجب تھے ۔
 
تجدید شدہ لائسنس میں کوریج اور سروس کے معیار کے حوالے سے اضافی شرائط و ضوابط شامل ہیں، جو کہ پاکستان میں سپیکٹرم کی حالیہ نیلامی کے دوران مقرر کئے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ لائسنس کی تجدید 449.2 ملین امریکی ڈالر کی قیمت پر 15 سال کے لیے کی گئی ہے ، جس میں سے ٹیلی نار پاکستان پہلے ہی لائسنس کی تجدید کی فیس اور قابل اطلاق مارک اپ کی مد میں 333.64 ملین امریکی ڈالر کی ادائیگی کرچکا ہے۔
 
 
 خرم علی مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ