27 جنوری 2022ء

چیئرمین پی ٹی اے سے سویڈن کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد (27 جنوری 2022): پاکستان میں سویڈن کے سفیر عزت مآب ہنرک پرسن نے آج چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل عامر عظیم باجوہ (ریٹائرڈ) سے پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ دوران ملاقات پاکستان میں انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز (آئی سی ٹی) کے شعبے میں سویڈش کمپنیوں کے لیے سرمایہ کاری کے مواقعوں پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔چیئرمین پی ٹی اے نے سرمایہ کاری اور دوطرفہ کاروباری مواقعوں کو بڑھانے کے حوالے سے سفیر سویڈن کی شراکت داروں کے ساتھ سر گرم کاوشوں کو سراہا۔ چیئرمین پی ٹی اے نے سفیر کو وزیراعظم کے ''ڈیجیٹل پاکستان وژن" کے تحت پاکستان کے ٹیلی کام شعبے میں ہونے والی توسیع اور جدت سے متعلق آگاہ کیا۔ دونوں فریقین کی طرف سے آئی سی ٹی کے شعبے میں سویڈن اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
 
 
خرم علی مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ