13 دسمبر 2021ء

سٹار لنک آفیشلز کا پی ٹی اے کا دورہ

اسلام آباد (13 دسمبر 2021):عالمی براڈ بینڈ فراہم کرنے والی امریکی کمپنی سٹار لنک کے ڈائریکٹر مشرق وسطیٰ اور ایشیا مسٹر ریان گڈ نائٹ اور ہیڈ آف گلوبل سائٹ ایکوزیشن مسٹر بین میکولیم نے آج پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ہیڈ کوارٹرز، اسلام آباد کا دورہ کیا۔ انہوں نے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل عامر عظیم باجوہ (ر) اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران، دونوں فریقین نے پاکستان میں سیٹلائٹ براڈ بینڈ کنیکٹیویٹی کی فراہمی اور پاکستان کو عالمی نیٹ ورک سے منسلک کرنے کے لیے سٹار لنک کے مستقبل کے منصوبوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔ چیئرمین پی ٹی اے نے سٹار لنک کے نمائندوں کو وزیراعظم کے ڈیجیٹل پاکستان کے وژن اور معیاری براڈ بینڈ انٹرنیٹ کے لیے پاکستان کی ترقی پذیر مارکیٹ میں امکانات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے سٹار لنک کے نمائندوں کو پاکستان میں سٹار لنک کے آپریشنز کے لیے ریگولیٹری فریم ورک کے مطابق پی ٹی اے کی حمایت کا یقین دلایا.
 
خرم علی مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ