06  اگست 2021ء

پاکستان میں نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز کے لیے سپیکٹرم آکشن 2021

اسلام آباد (06 اگست 2021): پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (ری آرگنائزیشن) ایکٹ، 1996 اور حکومت پاکستان کی طرف سے جاری کردہ پالیسی ہدایت کے تحت 1800 اور 2100 میگا ہرٹز بینڈ میں سپیکٹرم آکشن کے لیے خواہشمند پاکستانی اور غیر ملکی درخواست دہندگان/بولی دہندگان سے درخواستیں طلب کی ہیں ۔

 شرائط و ضوابط، ضروریات اور معیارات پر مشتمل انفارمیشن میمورنڈم (آئی ایم) پی ٹی اے کی ویب سائٹ www.pta.gov.pk پر دستیاب ہے۔