23 مارچ 2020ء

مشتبہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو ایس ایم ایس الرٹ

اسلام آباد (23 مارچ 2020): پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) وزارت صحت کی درخواست پر ایسے لوگوں کو ایس ایم ایس الرٹ بھیج رہی ہے جو ممکنہ طور پر سفر کے دوران یا دیگر مقامات پر کورونا وائرس سے متاثرہ افراد سے رابطے میں آئے ہوں گے۔ایس ایم ایس کے ذریعے بخار، کھانسی، سانس لینے میں مسئلہ اور جسم میں درد جیسی علامات ہونے کی صورت میں وصول کنندہ کو قریب ترین صحت مرکز یا ہنگامی خدمات (1166) سے رابطہ کرنے کی درخواست کی جارہی ہے۔ یہ پیغام 'کوروناالرٹ' کے نام سے ہوتا ہے۔ ایسے پیغامات جعلی یا اسپیم نہیں ہیں۔ وصول کنندگان سے درخواست ہے کہ وہ دئیے گئے مشورے پر عمل کریں.