21 جولائی 2022ء

آئی ٹی یو ورلڈ ریڈیو کمیونیکیشن کانفرنس2023کے لیے تیاریوں پر سیشن منعقد

اسلام آباد (21 جولائی 2022): پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایرکسن اور فریکونسی ایلوکیشن بورڈ (ایف اے بی) کے تعاون سے ایف اے بی ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں آئی ٹی یو ورلڈ ریڈیو کمیونیکیشن کانفرنس2023(ڈبلیو آر سی-23) کی قومی تیاریوں کے حوالے سے ایک آن لا ئن سیمینار کا انعقاد کیا۔
سربراہ گورنمنٹ اینڈ انڈسٹری ریلیشنز مشرق وسطیٰ اور افریقا ایرکسن، علی چیمہ نے سیشن کا انعقاد کیا جس میں وزارت آئی ٹی اینڈ ٹی، پی ٹی اے اور ایف اے بی کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ سیشن میںآ ئی ٹی یو ڈبلیو آر سی-23کی اہمیت، ایجنڈا آئٹمز اور تیاری کے عمل پر روشنی ڈالی گئی۔ شرکاء نے اہم ایجنڈا آئٹمز کی نشاندہی کی اور ان موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جو پاکستان کے آئی سی ٹی سیکٹر کے ترجیحی شعبے ہیں جن میں مئو ثر سپیکٹرم مینجمنٹ اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کا فروغ شامل ہیں۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ا ٓئی ٹی یو ڈبلیو آر سی-23 میں ایک مربوط قومی نقطہ نظر پیش کرنے اور اسے برقرار رکھنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو بات چیت کا حصہ بننا چاہیے۔
ورلڈ ریڈیو کمیونیکیشن کانفرنس سپیکٹرم مینجمنٹ سے متعلق ایک عالمی کانفرنس ہے جو ہر چار سال بعد انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین ( آئی ٹی یو) کے ذریعے ریڈیو ریگولیشنز کا جائزہ لینے اور اس پر نظر ثانی کرنے کے لیے منعقد کی جاتی ہے جس میں ریڈیو فریکوئینسی سپیکٹرم اور جیو سٹیشنری سیٹلائٹ اور غیر جیو سٹیشنری سیٹلائٹ اوربٹ کے استعمال کو کنٹرول کرنے پر نظر ثانی کی جاتی ہے۔

 خرم علی مہران 
)ڈائیریکٹر تعلقات عامہ (