18 نومبر 2021ء

سیکرٹری جنرل ڈی سی او کا پی ٹی اے کا دورہ

اسلام آباد (18 نومبر، 2021):ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن (ڈی سی او) کی سیکرٹری جنرل دیمہ الیحییٰ نے آج پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ہیڈ کوارٹرز، اسلام آباد کا دورہ کیا۔ چیئرمین پی ٹی اے، میجر جنرل عامر عظیم باجوہ (ریٹائرڈ)نے سیکرٹری جنرل کا خیرمقدم کیا۔
اس موقع پر دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور بشمول انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز (آئی سی ٹیز) کے شعبے میں تعاون کے فروغ، ڈیجیٹل معیشت کی ترقی اور ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کو آگے بڑھانے کے حوالے سے کاوشوں پر تبادلہ خیال کیا۔
سیکرٹری جنرل اور چیئرمین پی ٹی اے نے جامع ڈیجیٹل تبدیلی اور ڈیجیٹل صنعتوں کی ترقی کے لیے باہمی تعاون کے مزید فروغ پر اتفاق کیا۔
واضح رہے کہ ڈی سی او 2020 میں قائم کردہ ایک عالمی کثیرالجہتی ادارہ ہے جس کا مقصد رکن ممالک کے مابین تعاون کے ذریعے ڈیجیٹل معیشت کی جامع ترقی کو فروغ دیتے ہوئے سب کے لئے ڈیجیٹل خوشحالی کو ممکن بنانا ہے ان ممالک میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ساتھ ساتھ مملکت بحرین، مملکت اردن، ریاست کویت، وفاقی جمہوریہ نائجیریا، سلطنت عمان، اور مملکت سعودی عرب شامل ہیں۔
 
 
خرم علی مہران 
ڈاےئریکٹر تعلقات عامہ