18 فروری 2022ء

1800 میگاہرٹز سپیکٹرم کی ریشنلائزیشن کا عمل مکمل

(اسلام آباد: 18 فروری، 2022): پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے 4 اگست 2021 کو جاری کردہ حکومت پاکستان کی پالیسی ہدایت کے مطابق ستمبر 2021 میں پاکستان میں سپیکٹرم نیلامی کا انعقاد کیا۔سپیکٹرم کے مئوثر استعمال کے پیش نظر پی ٹی اے نے فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ (ایف اے بی ) کے تعاون سے پاکستان کے تمام موبائل فون آپریٹروں کے لئے1800 میگاہرٹز بینڈ کے ریشنلائزیشن منصوبے کا اجراء کیا۔
 پی ٹی اے اور ایف اے بی کی زیر نگرانی اور رہنمائی میں جاز ، سی ایم پاک، ٹیلی نار اور یوفون نے تقریباً 3 ماہ کی مربوط سرگرمی کے دورا ن ریشنلائزیشن پلان کے نفاذ کا عمل مکمل کر لیا ہے ۔
تمام اسٹیک ہولڈرز کی تکنیکی ٹیموں نے پورے پاکستان میں خدمات میں بغیر کسی رکاوٹ کے کامیاب نتائج کے لیے دن رات کام کیا۔ اس عمل سے متصل سپیکٹرم ہولڈنگز کے موثر استعمال اور صارف کے بہتر تجربے کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ مزید برآں، یہ پاکستان میں مستقبل کی ٹیکنالوجیز کے آغاز کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوگا۔
 
 
خرم علی مہران 
ڈائریکٹر تعلقات عامہ